ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران اب اپنے موجودہ آلات کے ذریعے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اپنے ایک بیان میں نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ "ہم نے ایران کے جوہری سازوسامان کو تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث وہ اب جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی، تو امریکی فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔

قومی ایئرلائن کا خلیجی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

 

اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اب مزید جنگ نہیں ہوگی، ایران پہلے ہی کمزور ہو چکا ہے۔”

Back to top button