قومی ایئرلائن کا خلیجی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والی 55 پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
کراچی سے جدہ، دوحہ اور استنبول جانے والی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ دبئی کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔ اسی طرح لاہور سے شارجہ، مسقط اور ریاض کے لیے جانے والی 5 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ
مزید براں، شارجہ سے پشاور، دبئی اور ابوظبی کے لیے 5 پروازیں روانہ نہ ہو سکیں۔ لاہور سے مدینہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جب کہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکی۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ بحرین سے اسلام آباد آنے والی دو پروازوں میں 4 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔