پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ

 پی آئی اے نے حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حفاظتی اقدامات کے تحت قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے پاکستان سے جانے والی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی جنگی صورتِ حال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے نے متاثرہ مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔ محکمہ ریزرویشن نے مسافروں کی بکنگ متبادل پروازوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ترجمان نے فضائی آپریشن کی معطلی سے مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

Back to top button