ایران کا جوابی وار: بحرین، کویت میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

 

امریکی فضائی کارروائیوں کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی اقدام کے طور پر بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق بحرین کے سخیر فوجی اڈے پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس دعوے کی اب تک کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت میں بھی ایرانی ڈرون حملوں کے دوران امریکی میزائل دفاعی نظام کی ایک بیٹری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

ادھر کویتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

 

امریکا کے ایران پر مسلسل چھٹے روز فضائی حملے، 7 افراد جاں بحق

خبر رساں اداروں کے مطابق کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران ملک کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مالی نقصان ہوا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

Back to top button