ایران جھکنے والا نہیں، غنڈہ گردی کا دور ختم ہو چکا: باقر قالیباف

 

امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے چیف مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’’ ایران جھکنے والا نہیں، غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا ہے‘‘۔

چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے، ایرانی تیل کی برآمدات پر دوبارہ پابندیاں، مزید فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں، آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے اقدامات پر اعتراضات اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مسلسل امریکی حمایت، مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی سے استثنیٰ واپس لینا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

 

ایران کا جوابی وار، بحرین اور کویت میں 85 امریکی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں بھی معاہدے کے آرٹیکل 1 اور 2 سے متصادم ہیں، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران لبنان میں اسرائیلی اقدامات کی امریکی حمایت اور ایران کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز بیانات بھی معاہدے سے انحراف کے زمرے میں آتے ہیں۔

Back to top button