ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

دفترخارجہ کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا ۔ایرانی وفد میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان ، اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا ۔دورے کے دوران صدر رئیسی صدر اور وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

Back to top button