ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،پرتپاک استقبال،گارڈ  آف آنرپیش

ایرانی صدر ڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔گارڈ آف آنرپیش،سلامی لی۔دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا۔ایرانی صدر نے کابینہ اراکین سے مصافحہ کیا۔

ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم شہبازشریف سے کروایا۔ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

Back to top button