اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 8 کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور 57 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

روسو 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔شان مسعود 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور محمد وسیم  نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا ولیمہ پر انوکھا اقدام

Back to top button