چودھری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی، چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔

FqoArCrWAAAj hL

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

Back to top button