گندی ویڈیو میں حریم شاہ کے منہ میں شوہر کا انگوٹھا نہیں تھا

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں پہچان رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پرائیوٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر بالآخر ان کے دیرینہ دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑ دی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر صندل خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری طرف انگلیاں اس لیے اٹھائی جا رہی ہیں کیونکہ جب کوئی انسان چوری کرتا ہے تو وہ یہ قبول نہیں کرتا کہ چوری اس نے کی ہے، اگر حریم شاہ کو لگتا ہے کہ یہ سب میں نے کیا ہے تو پھر وہ ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کر رہی؟ اس کو چاہئے کہ وہ کیس کرے، مجھ پر کرے، اپنے بوائے فرینڈ یا پھر عائشہ پر لیکن میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی بجائے کیس کرے۔
صندل خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس لڑکی کی ویڈیوز ہمیشہ وائرل ہوتی آ رہی ہیں یا وہ لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرتی آ رہی ہے ،یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ،اس کے لیے نارمل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز حریم شاہ کی نجی ویڈیو لیک ہوئی تھیں ، جس میں وہ ایک شخص کے پاوں کا انگوٹھا چوس رہی ہیں، جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام ویڈیو اصلی ہیں اور اس ویڈیو میں موجود شخص میرا شوہر ہے جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تمام ویڈیو میرے موبائل سے چوری کر کے ان کی دوست صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔
جس پر ٹک ٹاک سٹار کی دوست صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کو جس شخص کے پاﺅں کا انگوٹھا چوستے دیکھا گیا، وہ دراصل ان کے شوہر نہیں ہیں، بلکہ یہ ان کا پرانا بوائے فرینڈ حسن شاہ ہے جس کے ساتھ وہ ریلیشن میں تھیں اور وہ خود اس بات کو مانتی بھی ہیں۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بنا سکتی، شیشے میں ویڈیو بنانے والے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور اب دعویٰ کر رہی ہے کہ میرا موبائل ہیک ہوگیا، یہ نئی نسل ہے ، آئی کلاﺅڈ ہیک نہیں ہو سکتا، پھر اگر مان لیں کہ وہ اس کے شوہر ہیں تو شوہر ویڈیو کیا عائشہ کو بھیجیں گے کہ عائشہ یہ تو رکھ ،میری بیوی کی ویڈیو ہے اور صندل کو بھیجو صندل اپلوڈ کر دے گی؟
صندل خٹک نے سوال اٹھایا کہ اب حریم شاہ کہہ رہی ہیں کہ سال پرانی ویڈیو ہیں، میں نے پہلے سے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا تھا یعنی تمہیں پتہ تھا کہ تم ایسی گندی ویڈیوز بناﺅ گی اور یہ وائرل ہوں گی، کیوں؟ تیسری بات یہ کہ اس کا شوہر تو یہ ہے ہی نہیں، ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی، یہ ترکی میں تھی اور ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟
صندل خٹک نے انکشاف کیا کہ ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، دوستی میں رکھنا بھی نہیں چاہتی تھی، حریم شاہ کو بہن کے نکاح کے وقت کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جو میں نے دیئے لیکن جب واپسی کا تقاضا کیا تو جھگڑا شروع ہوگیا، پھر میں نے اپنے آپ کو اس ” گند” سے الگ کرلیا اور کہا کہ پیسے بھی آپ رکھیں، مت دیں۔
صندل خٹک کا کہنا تھاکہ دوسری جس لڑکی کا نام لیا جا رہا ہے وہ میری دوست بننے سے پہلے حریم شاہ کی اپنی دوست تھی، پچپن ان کا ساتھ ہی گزرا ہے اور ایک ہی گاﺅں کی ہیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ ویڈیوز عائشہ نے ہی لیک کی ہیں کیونکہ میرے سامنے ایسا کچھ نہیں ہوا، ایک انسان شہرت کیلئے اتنا گر سکتا ہے تو اپنی ویڈیوز بھی خود لیک کر سکتا ہے اور پھر دوسروں پر الزامات لگائے، شہرت تو مل رہی ہے، اچھی یا بُری، اس سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
