اسلام آباد لندن، نیو یارک اورماسکو سمیت دنیاکے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار

گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے اسلام آباد کو لندن، نیو یارک اورماسکو سمیت دنیا کےدیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دے دیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیاکے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس جاری کردی جس میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کےدیگر بڑے شہروں کےمقابلےمیں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ انڈیکس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قراردیا گیا ہے۔

پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، سینیٹ نے بل منظور کر لیا

 

ترجمان کےمطابق ورلڈسیفٹی انڈیکس نمبیو نے اسلام آبادکو 380 شہروں میں93 واں محفوظ ترین شہرقراردیا ہے۔

ترجمان کےمطابق اسلام آباد پولیس 2024،2025 میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی رہی اورسال 2025 میں سال2024 کی نسبت 600 وارداتیں کم ہوئی ہیں۔

ترجمان پولیس کےمطابق اس سےقبل اقوام متحدہ نےاسلام آباد کو اپنےعملے کے لیےفیملی اسٹیشن بھی قرار دیا تھا۔

Back to top button