اسلام آباد ہائی کورٹ : توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان اور فواد چوہدری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دےدیا،جب کہ جیل ٹرائل کےدوران فردجرم کافیصلہ بھی کالعدم قرار دےدیا۔
عمران خان نے جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہوگئی: رانا ثنااللہ
یاد رہے کہ 11 جولائی کو عمران خان اور فواد چوہدری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کردی تھی۔