9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شہریار آفریدی بھی بری ہوگئے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی اور دیگر ورکرز کو 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
سینیٹ اجلاس:وزراکی عدم موجودگی پر اپوزیشن کی تنقید
یاد رہے کہ شہریار خان آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
