اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کوہاسٹل میں گولیاں مارکرقتل کردیا گیا،تھانہ رمنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
تھانہ رمنہ میں درج ایف آئی آر میں مقتولہ کےبھائی نےموقف اپنایا ہےکہ اسلامک یونیورسٹی میں بہن کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز سوا 12 پیش آیا۔
جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گروپس میں تقسیم
مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہےکہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا،میری بہن کمرے سےباہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نےبتایا کہ ملزم نےسب کو خاموش رہنےکا کہا اوراس کی بہن کو گولی ماری دی، 22سالہ طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولیاں ماری گئیں،جس کےباعث طالبہ موقع پرہی جان کی بازی ہار گئی۔