جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گروپس میں تقسیم

دو روز قبل جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تیمارداروں کےتشدد کےواقعے پراحتجاج کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 2 گروپس میں تقسیم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر پر تیمارداروں کے تشدد کا واقعے پراحتجاج کے معاملے کی انکوائری رپورٹ کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ایک گروپ نے احتجاج ختم کرنےکا اعلان کیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے دوسرے گروپ نے بدستور اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےمطابق اس حوالے سے چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر فرخ کی قیادت میں آج مارچ کیا جائے گا، مارچ کا مقصد ڈاکٹرز کےتحفظ اور وقار کی بحالی ہے۔

واقعے کےحوالےسےانکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کو بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعے میں مریض کےتیماردار جناح اسپتال کے بیچلرزآف نرسنگ کےطلبہ ملوث ہیں، جناح اسپتال کے بیچلرز آف نرسنگ کے طلبہ کو ادارے سےنکالنے کا حکم دیا جائے۔

جے یو آئی (ف) کا کینالز کے معاملے پر تحریک کو مزید تیزکرنے کافیصلہ

 

رپورٹ میں مزید سفارش کی گئی کہ ڈاکٹروں کےخلاف درج مقدمہ سی کلاس کرنے کےلیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے اور سکیورٹی میں غفلت پرڈپٹی انچارج کو عہدے سے ہٹا کر خدمات ختم کی جائیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل جناح اسپتال میں ایک مریض کی ہلاکت کےبعد چند افراد کی جانب سےڈاکٹرپرتشدد کیا گیا تھا جس کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج کر رہے تھے۔

Back to top button