جے یو آئی (ف) کا کینالز کے معاملے پر تحریک کو مزید تیزکرنے کافیصلہ

جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پرہونےوالےاحتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہنما جے یوآئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسےکرکےسندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔
راشد محمود سومرو نےوفاقی حکومت سےکینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اورسکھر میں دھرنے ہوں گے۔
دوسری جانب دریائےسندھ سےنہریں نکالنے کےمجوزہ منصوبے کےخلاف سکھر ببرلوبائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید کسی ترمیم کی ضرورت نہیں : وفاقی وزیر قانون
علاوہ ازیں کراچی بارنےگزشتہ روزمبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب کہ سندھ بار کونسل کا آج سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت کےلیےعدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
مجوزہ کینالز کے خلاف حیدر آباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جب کہ خیرپور میں ریلوے ٹریک کو بھی بند کیا گیا جسے پولیس اوررینجرزنےبعد ازاں کھلوا دیا۔