غزہ پراسرائیلی بمباری نہ رک سکی،مزید 21فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری نہ رک سکی ۔خان یونس اور وسطی غزہ میں میں گھروں پرحملوں میں 21فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی حملوں میں درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے وسطی غزہ میں 3فلسطینی شہید ہو ئے۔دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری
ہیں۔جس میں متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لیاگیا۔
