غزہ میں اسرائیلی بمباری،مزید300سےزائد فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر بمباری سے مزید 300سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی افواج نے شہریوں کو وسطی غزہ سے شیلٹرز میں جانے کا حکم دے دیا جبکہ رفح کے کویتی اسپتال کے قریب رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ غزہ کے بیت لاحیا، خان یونس اور المغازی کے علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں العمل اسپتال کے قریب حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور 12 سے زائد
زخمی ہو گئے۔