اسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینی قیدیوں کو 3وقت کاکھانادینےکاحکم

اسرائیلی سپریم کورٹ نے جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ انہیں روزانہ تین وقت مناسب خوراک فراہم کی جائے۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی غذائی ضروریات سے محروم رکھا ہے، اور جیل حکام کو حکم دیا کہ نہ صرف خوراک کی مقدار میں اضافہ کیا جائے بلکہ معیار کو بھی بہتر بنایا جائے۔

رپورٹس کے مطابق تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر سنایا اور واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت پر قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قیدیوں کو باقاعدہ، معیاری اور مکمل خوراک فراہم کرے۔

یہ فیصلہ ان دو اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر سنایا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کو ناکافی خوراک دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!