آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 مارچ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ  ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر  ہے اور   روپے میں استحکام و مؤثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

2ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا تھا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی بھی توقع ہے۔

Back to top button