وانی کپور نے فواد خان کو پرکشش شخصیت قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ وانی کپور  نے پاکستانی اداکارفواد خان کو پُر کشش شخصیت کامالک قرار دیدیا۔

آنے والی بولی وڈ رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا۔ "وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،” وانی نے کہا۔

دوسری جانب، فلم *’ابیر گلال‘* کا نیا گانا *’انگریجی رنگ رسیا‘* حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جو چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا *’خدایا عشق‘* بھی مداحوں میں خوب مقبول ہوا تھا۔

Back to top button