پارلیمنٹ میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا ہے : عمر ایوب

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ چلنے پر اتفاق ہوا ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پوزیشن واضح کردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن قانون سازی میں حکومت کاساتھ نہیں دیں گے۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب نےکہا کہ اسلام آباد 8ستمبرکے جلسےک ی اجازت ملے یا نہ ملے، جلسہ تو ہوگا، اگر ہمیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ چلنےنہیں دیں گے،ہمارےلیڈر کو کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔
زرداری کی مولانافضل الرحمان کو خیبرپختونخوامیں گورنرشپ کی آفر
اسٹیبلشمنٹ سےرابطے سےمتعلق عمر ایوب نے کہاکہ اس خبرکی تصدیق یاتردید نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کےخلاف مقدمات ختم ہوچکے ہیں عمران خان کو گزشتہ ہفتے رہا ہوجانا چاہیےتھا، موجودہ حکومت چند ماہ میں خود ہی ٹوٹ جائے گی،ملک میں تازہ الیکشن ناگزیر ہے۔
