وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی و دیگر حکام نےایئر پورٹ پر وزیر اعظم کااستقبال کیا۔
وزیر اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال کاجائزہ لیں گے جب کہ ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کےسربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔اس کے علاوہ،وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورت حال پربریفنگ دی جائےگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کےمختلف واقعات کے دوران فوجی جوان سمیت تقریباً 50 افراد شہید ہوگئےتھے۔
