جعفرایکسپریس حملہ،امریکہ،چین،ایران،یورپی یونین کی مذمت

جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
امریکا نےٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
چین نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئےپاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئےتیار ہیں۔
روس کی جانب سےدہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نےبیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔
یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔
فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

Back to top button