راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روزمیں داخل ہوگیاجب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہو گا۔
ظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو معاملہ: عدالت کا ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس
دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہاکہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کےلیے ناممکن ہو چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یابچوں کو اسکولوں میں پڑھائیں؟آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں،لاہور میں دھرنے کابھی جلد اعلان کیاجائےگا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کاکہناتھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے، ان کےمشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔a
