جاپانی کمپنی کا ’’میڈان پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا تاریخی اعلان

ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی نے ’’میڈ ان پاکستان‘‘ آٹو پارٹس بنانے کا تاریخی اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ایک ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی نے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا گیا۔
منصوبے کے تحت مقامی تیاری کے جاری میگا پروجیکٹ میں مزید 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی گئی، قبل ازیں اس منصوبے کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے جا چکے تھے، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 5 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔
سرمایہ کاری کو جدید مشینری، نئے پلانٹس اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب پر خرچ کیا جائے گا، تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کے آٹو پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری ممکن بنائی جا سکے۔کمپنی کے مطابق ایک منصوبہ پہلے ہی زیرِ تکمیل ہے جو 2026 تک مکمل ہوگا، جبکہ ایک نیا منصوبہ 2027 تک پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر سے تجاوز کرگئی
منصوبے کے مکمل ہونے سے نہ صرف درآمدات میں کمی آئے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
