جنوبی وزیرستان: پاک فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، متعدد پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کی گئی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، سابق وزرائے اعظم کا نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Back to top button