جنک فوڈ گہری نیند کو کیسےنقصان پہنچاتی ہے؟

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ کھانا ہماری گہری نیند کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔جرنل اوبیسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں صحت مند افراد کے کھانے کے ان کی نیند پر ہونے والے اثرات کے متعلق مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں 15 افراد نے شرکت کی اور معمول کی ترتیب سے غیر صحت مند اور صحت مند غذائیں کھائیں۔
محققین نے مطالعے میں دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے جنک فوڈ کھایا تھا ان کی گہری نیند کا معیار ان افراد کی نسبت بد تر تھا جنہوں نے صحت مند غذا کھائی تھی۔سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جوناتھن سیڈرنیس کا کہنا تھا کہ خراب غذا اور خراب نیند عوامی صحت کے متعدد مسائل کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ جس طرح ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، اس ہی طرح محققین کا خیال تھا کہ اس بات کا مطالعہ دلچسپ ہوگا کہ آیا ہماری غذا ہماری نیند پر اثرات مرتب کر سکتی ہے کہ نہیں۔
تحقیق میں نارمل نیند لینے والے 15 افراد کے ایک گروپ نے سلِیپ لیبارٹری (نیند کی تجربہ گاہ) میں وقت گزارا اور تمام افراد نے ایک ہفتے تک مختلف غذائیں کھائیں۔ اس دوران ان کی نیند، سرگرمی اور کھانے کے معمول کی نگرانی کی گئی۔
ڈاکٹر جوناتھن کا کہنا تھا کہ محققین نے دیکھا کہ شرکاء نے جب دو کھانے کھائے تب ان کی نیند کی مقدار برابر تھی۔ ساتھ ہی دو کھانے کھانے کے بعد شرکاء
آنکھوں کے ناقابلِ تلافی نقصان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
نے نیند کے مختلف مراحل میں برابر مقدار میں نیند لی۔
