جسٹس عائشہ ملک کےسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار زخمی

سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کےاسکواڈ میں شامل گاڑی کو لاہور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے باعث اسکواڈ میں شامل 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔
