پاکستانی شارٹ فلم ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

پاکستانی شارٹ فلم ’پرمیننٹ گیسٹ‘ کا ورلڈ پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

ہدایت کار ثناء جعفری اور فلم کی مرکزی کاسٹ نے ٹی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کی۔

50سالہ ثناء جعفری پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی شارٹ فلم کے ساتھ ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن نے انسٹا پوسٹ میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ورلڈ پریمیئر کے دوران انٹرویوز سے لے کر فوٹو شوٹس تک کی تمام سرگرمیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے ریڈ کارپٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خواب سچ ہوگیا۔

لاہور میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’پرمیننٹ گیسٹ‘ کی کہانی 26 سالہ فطین کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی والدہ یاسمین کے ساتھ ملکر پڑوس میں ہونے والی شادی کی تیاریاں کر رہی ہے۔ فاطین کے 70 سالہ ماموں شبیر کی اچانک آمد سے سب کچھ بدل جاتا ہے۔ ان کی آمد مرکزی کردار کے پرانے زخم تازہ کر دیتی ہے اور کہانی میں کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔

Back to top button