جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار
عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔
سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر کو بھجوا دی، صدر مملکت جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دینگے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹی فکیشن جاری کرے گی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست
عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔