کراچی ، حیدرآباد بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کی تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔
باخبر ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے دوہری لسٹوں کا الزام رد کر دیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے،کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کا شیڈول تبدیل نہیں ہوا صرف تاریخ ملتوی ہوئی، 29 اپریل کو بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر کوئی نئی لسٹ نہیں تھی، نئی یونین کونسل اور وارڈ بنانا صوبائی حکومت کی اتھارٹی ہے، نئے وارڈ اور یونین کونسل بننے کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات مزید التوا کا شکار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
پی پی ،جماعت اسلامی نے مہاجروں کو دیوار میں چنوانے کا معاہدہ کر لیا
