امریکہ کی کراچی پولیس آفس پر حملے کی مذمت

امریکہ نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ٹویٹ کیا کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم اس دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

 نیڈ پرائس نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اور اسے رکنا چاہیے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

پی ایس ایل کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں ہے

Back to top button