کراچی میں طوفان کے زیر اثر گرمی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائےکے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہےگا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنےکا امکان ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ
زلمے خلیل زاد اور ’پائیدار جمہوریت‘
ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
