کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب

ری پبلیکن کی جماعت امریکی ایوان نمائندگان میں اپنا سپیکر منتخب کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے، کیون مک کارتھی نئے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔

کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب

رپورٹس کے مطابق 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے، غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ پڑے تھے۔

Back to top button