بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کیلئے تیار

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے ٹینس کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا پلان تیار کر لیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں آئندہ ماہ ریٹائر ہونے کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔

احسان فراموش عمران لوگوں کو ٹشو پیپر کیوں سمجھتا ہے؟

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔ٹینس اسٹار نے مزید کہا ہے کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیریئر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

Back to top button