پنجاب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے پانچ دہشتگردہلاک

انسداد دہشتگردی فورس نے لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے، جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Back to top button