کھاریاں : پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلےہوئےجس میں آرمی چیف نے مشق کےشرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئےجس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس،چین،سعودی عرب،مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اورازبکستان شامل تھے۔
اس کےعلاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جب کہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نےبھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
این اے 18 :عمر ایوب کے حلقےمیں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکمِ امتناع ختم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 60 گھنٹےطویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نےمشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کےبدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔