خواجہ آصف اپنی زبان ٹھیک کرلیں،بیرسٹرگوہر کی تنبیہ
چیئرمین تحریکانصاف بیرسٹرگوہر نے خواجہ آصف کو تنبیہ کردی کہ اپنی زبان ٹھیک کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاپارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جب بولیں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں۔آج ایک مرتبہ پھراسمبلی کےفلور پر پوائنٹ آف آرڈر نہیں ملااس لیے یہاں بول رہےہیں۔خواجہ آصف اپنی زبان ٹھیک کرلیں اور ہیٹ فگرنابنیں۔جب بولیں تواتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں۔ہم دل پرپتھررکھ کرپارلیمنٹ میں بیٹھےہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ کل اسپیشل کمیٹی میں ہم نےکہا کہ خورشید شاہ کوچیئرمین بنایا گیا، ہم اپوزیشن میں ہیں ہم میں سےچیئرمین بنادیتے، یہ کمیٹی 25 کروڑافراد کی نمائندگی کرتی ہے۔میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بھی کہا کہ ایکسٹینشن نہ لیں۔ہمارےلیےتمام ججز قابل احترام ہیں لیکن ایکسٹینشن کے بارےمیں ٹرینڈ سیٹ کرنا ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نےکہا کہ9 اور10 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔یہ9مئی سے بڑا سانحہ ہے۔اس پرجو کمیٹی بنی ہےاسےچاہیےکہ اس معاملےکو سنجیدگی سےکیفرکردارتک پہنچائے۔