کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں کی جا رہی

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی ائیرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے، تینوں ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تینوں ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس وقت آمدنی ساڑھے 15 کروڑ روزانہ اور اخراجات 19 کروڑ روپے روزانہ ہے۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیمار ادارہ ہے لیکن اس کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ہم بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے اسٹاف کا رویہ بھی پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے۔

روڈا میں 170 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

Back to top button