روڈا میں 170 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا یے اور مختلف شعبوں میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ روڈا نے 12 شعبوں میں 170 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ لیگل ونگ میں 8 جبکہ کمیونیکیشن ونگ میں 6 ملازمین بھرتی ہونگے۔آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں میں 11 اور لینڈ ایکویزیشن میں 42 بھرتیاں ہوں گی۔
آپریشنل ونگ میں 47 اورہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں 6 لوگ بھرتی کیے جائیں گے، کمرشل ونگ کیلئے 6 ملازمین بھرتی ہونگے جبکہانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 17 لوگ بھرتی ہونگے۔ انٹرنل آڈٹ کیلئے تین ملازمین بھرتی ہوں گے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لئے 17 ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔ ان اسامیوں کے لیے امیدواروں کو درخواستیں 15 جنوری سے پہلے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی یے۔
امیدوار روڈا کی ویب سائٹ پر آن لائن یا ہھر روڈا دفتر میں بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
