خضدار: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے14 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے 14 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں تنظیم کے 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں شدت پسندوں کے ایک اہم گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ہر وقت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں اور عوامی تعاون کے ذریعے فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

زہری کے مقامی افراد نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے جذبے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Back to top button