وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حکومت کو کھلی دھمکی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ  اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا پورا حق دیا ہے اور ہم  اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد ضرور جائیں گے۔

 

توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

انہوں نےمزید  کہا کہ یہ ظلم وبربریت کرتے ہیں مگر ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں، یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جاتا ہے  ۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےگزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو فیصلہ کن احتجاج کے لیے 24 نومبر کی تاریخ دی تھی اور احتجاج کےتیاری کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button