توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر ملزمان پر فردجرم عائدکیے جانے کاامکان ہے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کےبعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتےہوئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی پرآج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ۔

دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاجب کہ بشریٰ بی بی غیر حاضررہیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کردی، پیر کو ملزمان پرفرد جرم عائد کیےجانے کا امکان ہے۔

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

واضح رہےکہ 5 نومبر کو عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ بریت کے حوالے سے متعدد دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سماعت کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

Back to top button