نیندکی کمی سے جسم میں سوزش کاخطرہ،ماہرین نےخبردارکردیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ محض ایک رات نیند نہ کرنے سے بھی ’انفلیمیشن‘ سوزش ہو سکتی ہے۔
کویت میں کی جانے والی مختصر تحقیق سے معلوم ہوا کہ محض ایک رات نیند نہ کرنے سے بھی جسامت اور وزن کے فرق کے بغیر تمام افراد کے جسم میں سوزش نمایاں حد تک بڑھ سکتی ہے۔ماہرین نے 237 صحت مند اور مختلف جسامت رکھنے والے افراد پر تحقیق کی اور انہیں مختلف مراحل سے گزارا۔
ماہرین نے تمام رضاکاروں کی نیند اور دیگر سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کے لیے انہیں گھڑی جیسی ڈیوائس پہنائی اور ان کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹس بھی کیے گئے۔
ماہرین نے مزید تحقیق کے لیے چند کم وزن کے صحت مند افراد کو علیحدہ کرکے انہیں 24 گھنٹوں تک کم نیند کرنے کا کہا اور پھر ان کے خون کے ٹیسٹس کیے گئے۔