لاہور ہائی کورٹ :  نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونےوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونےوالے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔

ایڈیشنل ججز کا حلف اٹھانےوالوں میں راجہ غضنفر علی خان،تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی،جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق،جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں جسٹس چوہدری اقبال،جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس طارق ندیم،جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس انوار الحق،جسٹس فاروق حیدر،جسٹس فیصل زمان خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے شرکت کی۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، شہباز شریف

حلف برداری تقریب میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بھی موجودتھے۔

Back to top button