عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کی نئی تحقیقات شروع

توشہ خانہ کیس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری میں طلب کرلیا۔عمران خان پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو 16اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس میں نئی تحقیقات کی جائیں گی۔
نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس دو حصوں میں بنایا گیا ہے۔ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس بنایا گیا ہے۔کیس میں اب تحیقیقات مزید تیز کی گئی ہیں۔
