وزیراعظم نے گندم درآمد ی سکیم کی چھان بین کیلئے کمیٹی بنادی

وزیراعظم شہبازشریف نے گندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
۔ کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم کی درآمد سے ملکی خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میاں مشتاق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی بنیادی طور پر نگران دور حکومت میں 32 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی تحقیقات کریگی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم کی درآمد سے ملکی خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔
