وفاق کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی۔وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دیدی۔آزادکشمیرحکومت نےپولیس کی معاونت کے لیےایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکے لیےایف سی کی خدمات مانگیں۔چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنانےکے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔نیلم جہلم،منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔
آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے۔آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔
