ایران-امریکا جنگ دوبارہ ہوئی تو بڑی تباہی ہوگی، پاکستان اور چین کا انتباہ

پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خبردار کیا ہےکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ دوبارہ شروع ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے اور عالمی معیشت کو درپیش مسائل مزید سنگین ہوجائیں گے۔
سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہاکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے باعث مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
خطے کے ممالک امریکی مداخلت کے بغیر مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : ایرانی صدر
انہوں نے ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے خبردار کیاکہ جنگ کی بحالی کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مندوب عثمان جدون نے بھی ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کو پہلےسے زیادہ ضروری قرار دیا۔
ان کاکہنا تھاکہ تمام فریق کشیدگی بڑھانےوالے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں اور مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کیا جائے۔
عثمان جدون نے زور دیاکہ ایران کے جوہری معاملے کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ذریعے حل کیاجائے اور ایجنسی کو اپنے تکنیکی مینڈیٹ کے تحت بلا رکاوٹ کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
